اسلام آباد(نا مہ نگار)ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان اور بیرون ملک معذوری کے حقوق کی کارکن مس عابیہ اکرم کو معذور بچوں کے لئے قائم سٹیٹ آف دی آرٹ 'نور سحر سکول' کے لیے پہلی سی ایس آرسفیر برائے شمولیتی تعلیم کے طور پر نامزد کر دیا،معاہدے کی باقاعدہ تقریب اسلام آباد میں ماڑی پیٹرولیم کے ہیڈآفس میں منعقد ہوئی ،معاہدے پر ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم اور سٹیپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاطف شیخ نے دستخط کیے،تقریب برٹش کونسل پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، اے اے آر جاپان ،پلاننگ کمیشن ، نیشنل ٹریننگ سنٹر فار اسپیشل پرسنز(این ٹی ایس ایس پی)، کرسٹن بلائنڈ مشین،(سی پی ایم)اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی، تقریب کے آغاز میں STEP کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عاطف شیخ نے ایک معذور شخص کے طور پر اپنی زندگی کے تجربات اور چیلنجز کا اشتراک کیا انہوں نے ڈہرکی میں معذور بچوں کیلئے ایک سکول ''نورِ سحر'' کے قیام پر ماڑی پیٹرولیم کی قیادت کو سٹیپ کیلئے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا یہ تقریب ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سٹیپ کے درمیان تعاون کے سرٹیفکیٹ پر دستخط ہوتے ہوئے جاری رہی۔ جس میں مس ابیہ اکرم کو ایم پی سی ایل کی پہلی سی ایس آرسفیر برائے شمولیتی تعلیم کے طور پر نامزد کیا گیا،عابیہ اکرم پاکستان میں معذور خواتین کے قومی فورم کی بانی ہیں انہیں سال 2021 میں بی بی سی کی 100خواتین میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
اور برطانیہ میں بطور ٹرسٹی آف سائٹ سیور بورڈ مقرر کیا گیا تھا مس ابیہ نے ماڑی پیرولیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی کامیابیوں کو اعزاز بخشا اور انہیں ایم پی سی ایل کا ایمبیسڈر برائے جامع تعلیم مقرر کیا انہوں نے کہاکہ یہ ا عزاز ایک بڑی ذمہ داری ہے جس کیلئے وہ مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں مس ابیہ نے معزور بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے جامع تعلیم کے صیح مقصد کو پیش کرنے کا یقین دلایا تاکہ انہیں معاشرے کا ایک پیداواری طبقہ بنایا جاسکے،تقریب سے خطاب کے دوران ماڑی پیٹرولیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر نے بتایا کہ ایک B2B کمپنی ہونے کے ناطے اور ہماری پیدا کردہ توانائی کے آخری صارفین کے ساتھ محدود نمائش کے ساتھ ادارہ اپنے آپ کو ان کمیونٹیز کیلئے ذمہ داری سمجھتا ہے۔
عابیہ اکرم معذور بچوں کیلئے قائم ’نور سحر سکول‘ کی سفیر نامزد ،معاہدہ طے پاگیا
Jun 20, 2022