احتجاج اور دھرنوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں‘ نواب وسان

Jun 20, 2022

خیرپور(بیورورپورٹ) پی پی  رہنما نواب علی وسان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے ڈرامہ بازی بند کریں  احتجاج اوردھرنوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتی ہیں وہ اپنا شوق پورا کرلیں  عمران خان اپنی عوامی مقبولیت کھو بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے وسان ہائوس خیرپور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفقگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جے ڈی اے کا قصہ ختم ہوچکا ہے پیپلزپارٹی سندھ بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ اس موقع پر 3آزاد امیدواروں صدرالدین منگی ,سیدرئیس حیدر عابدی اور وقار احمد نے نواب علی وسان کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں سید عمران مصطفی ,احمد علی شیخ اور فضل کریم کے حق میں دست بردار ہوگئے۔ نواب علی وسان کی موجودگی میں آزاد امیدوار صدرالدین منگی پیپلزپارٹی کے امیدوار فضل کریم کے حق میں دست بردار ہونے کااعلان کردیا۔

مزیدخبریں