گٹکے کیلئے اسمگل کی جانے والی چھالیہ کی بڑی مقدار برآمد


شہدادپور( رپورٹ: عمران خان)شہدادپور میں رینجرز و پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی بین الصوبائی گروہ کی اسمگل شدہ بلوچستان سے گٹکے میں استعمال ہونے والی مضر صحت چھالیہ کی بڑی کھیپ اپنی منزل مقصود پر نہ پہنچ سکی۔ ٹنڈوآدم روڈ پر واقع اسلامیہ سائنس کالج کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران  سفید رنگ کی دو کاروں جن پر نمبر پلیٹیں AFR2022،  BRY262 آویزاں تھیں میں موجود مضر صحت  چھالیہ کے 25 بیگ رینجرز و پولیس نے اپنے قبضے میں لے لئے ۔ تقریباً 1050 بتایا جارہا ہے جبکہ تین ملزمان ابوبکر سمیجو ساکن چھاچھرو ضلع تھرپارکر، غلام نبی بروہی، عبدالغفور بروہی ساکن کلی لال آباد  محمد حسنی سریاب روڈ کوئٹہ کو بھی گرفتار کیا گیا جو مضر صحت چھالیہ کے بین الصوبائی اسمگلنگ گروہ کے کارندے بتائے جاتے ہیں  اس حوالے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
گٹکے  اسمگل

ای پیپر دی نیشن