ملتان (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سیکٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خاتون سے زیادتی کا معاملہ پر تھانہ کینٹ پولیس کی طرف تفتیش شروع کردی گئی ہیپولیس کی ابتدائی تفتیش میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں کہ زیادتی کا واویلا کرنے والی خاتون عادی مجرم ہے جو رحیم یار خان میں چوری کی واردات کرتے سرعام پکڑی گئی تھی جسکا مقدمہ بھی درج ہوا تھا اس سلسلے میں پولیس نے خاتون کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے مختلف اضلاع میں اسی نوعیت کے مقدمات درج کائے جبکہ اس خاتون پر ڈکیتی و نوسربازی کے مقدمات بھی درج ہیں ان مقدمات میں خاتون بلیک میلر شہزادی کی طرف سے کچھ مقدمات مختلف ناموں سے بھی درج کروائے گئے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے تفتیش کے دوران اس خاتون کی سوشل میڈیا سے غیر اخلاقی تصاویر بھی حاصل کرلی ہیں۔ملتان پولیس نے خاتون کے خلاف کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا اور اسی سلسلے میں خاتون کو پولیس تحویل میں منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری لوکل شیخ طاہر کا تین روزہ ریمانڈ بھی لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہزادی نامی خاتون نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس کو اطلاع دی کہ اسے ابدالی روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں ڈپٹی سیکٹری لوکل گورنمنٹ شیخ طاہر نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شیخ طاہر کو گرفتار کیا اور تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا۔ذرائع کے مطابق شیخ طاہر کی جانب سے چند اہم افراد اس کیس میں شامل ہوئے ہیں جو معاملہ صلح صفائی کی جانب لے کر جارہے ہیں خاتون کو رقم دئے جانے اور صلح کرنیکی اطلاعات بھی موجود ہیں۔
ذیادتی کیس
زیادتی کا واویلا کرنیوالی خاتون عادی مجرم ، تفتیش میں انکشاف
Jun 20, 2022