بھائی لیگی ایم پی اے  رانا اعجاز نون نے جھوٹے پرچے کرائے ہیں راناشہزاد نون کی بیٹے شاہ زیب  نون کے ساتھ پریس کانفرنس 

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا اعجاز نون کے بڑے بھائی سابق چیئرمین یونین کونسل رانا شہزاد نون نے اپنے بیٹے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا شاہ زیب نون کے ہمراہ آبائی رہائش گاہ حیات خان والہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیگی ایم پی اے رانا اعجاز نون نے مجھ پر اور میرے بیٹے پر جھوٹے پرچہ کرائے۔ رانا اعجاز کی ایماء پر باغ کے ٹھیکیدار کے اغواء کے جھوٹے الزام میں تھانہ صدر پولیس نے بغیر کسی وارنٹ یا آرڈر کے گھر دھاوا بولا اور میرے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ جب ایس ایچ او علی رضا سے پوچھا تو اس نے کہا کہ صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے حکم پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور لیگی ایم پی اے اعجاز نون کی طرف سے کارروائی کا کہا گیا تھا۔رانا شہزاد نون نے لیگی قیادت میاں نواز شریف، وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور مریم نوز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تیس سال سے مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں اور پارٹی قیادت ہمارے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کرائے ورنہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو پارٹی چھوڑنے پر غور کرنا ہوگا۔
شہزاد نون 

ای پیپر دی نیشن