مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بلاجواز نامزدگی فارمز مسترد کئے جارہے ہیں

Jun 20, 2022


کراچی (سٹی نیوز )مسلم لیگ ن ضلع وسطی کے صدر اور بلدیاتی پارلیمانی کمیٹی کراچی ڈویڑن کے رکن  محمد اسلم خان خٹک ایڈوکیٹ نے الیکشن کمیشن آفس بمقام ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دفتر کے سامنے بلدیاتی انتخابات کے حوا لے سے پریس کانفرنس میں نواز لیگ کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر ضلع وسطی کی جانب سے مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواران جن میں چئیرمین و وائس چیئرمین اور کونسلرز کے بیشتر فارمز کو مسترد کرنا شفاف الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔اس سیاہ طرز عمل کو ہم مسترد کرتے ہیں۔اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج بھی ووٹرزکے لیے ڈسپلے سینٹر اسکولوں میں۔  قائم ہیں اور اس میں الیکشن کمیشن کا عملہ موجود ہے اب تک حتمی ووٹرز لسٹیں الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیں ہیں، آج بھی شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجتے ہیں تو جواب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دو پیغامات آتے ہیں ایک حتمی کااور دوسراغیر حتمی ووٹرز لسٹ کا ہوتا ہے جس کی بنیاد پر امیدواران اپنااور تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا ووٹر سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے دو پیغامات کی روشنی میں ووٹرز سرٹیفکیٹس  کے ساتھ امیدواران نے اپنا اپنا بلدیاتی الیکشن فارم الیکشن دفتر میں جمع کرایا اسکروٹنی کے موقع پر حتمی لسٹیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نہ ہونے  پر فارمز کو مسترد کردیا گیا جو کے ناانصافی ہے، حتمی لسٹوں کے بغیر کس طرح الیکشن ممکن ہے ووٹ تبدیلی  اور درستگی کے فارمز آج بھی جمع ہورہے ہیںحلقہ بندیاں ضلع ویسٹ اور کیماڑی میںکیوں جاری ہیں۔ اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان، سندھ الیکشن کمیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اس صورتحال کا نوٹس لیں اور مسترد شدہ امیدواران کو بحال کریں ان کو ٹیکنیکل بنیاد پر انتخابی عمل سے دور کر دیاگیا تو کراچی کے بلدیاتی الیکشن کی شفافیت پر سوال کھڑے ہونگے ۔اس موقع پر خرم بھٹی، دانش چیمہ، اعظم، ڈاکٹر محمد الطاف، گل فراز خان، شبیر تنوی، شاہدہ انوار، میڈم ارم، عبداللہ، سمیع اطرافے و دیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں