خزانہ خالی کرکے عمران نیازی مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں‘ سلیکٹڈ حکومت ختم اور الیکٹڈ آچکی

Jun 20, 2022


کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضا نے کہا ہے کہ پاکستان جلد اتحادی حکومت کی کاوشوں سے مشکلات سے نجات حاصل کرلے گا مشکل وقت گذرنے کے بعد اچھے دن ضرور واپس آئیں گے‘ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران یوٹرن خان خزانہ خالی کرنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ سید منور رضا نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف عوام کے حقیقی خادم بن کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے جو عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سازشی بیانیہ بری طرح پٹ چکا قوم اب ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئے گی۔

مزیدخبریں