پشین(نامہ نگار ) جمعیت علما اسلام پشین کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ حنفی، ضلعی جنرل سیکرٹری سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا اورضلعی کابینہ کے دیگر ارکا ن نے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مربوط شہری علاقوں سمیت ضلع پشین میں مسلسل غیراعلانیہ ناروا بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے
ہوئے کہا ہے کہ پشین کے تمام علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ نے صارفین کو سخت ذہنی کوفت اور عذاب میں مبتلا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے علاقے کی زرعی اجناس سمیت باغات اور کھڑی فصلوں کو سخے تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ۔میونسپل کارپوریشن کے علاقوں مچان، بازار، لمڑان، تراٹہ بارک آباد، غریب آباد اور بازار کہنہ سمیت تمام علاقوں کے عوام سراپا احتجاج ہے، انہوں نے کہا کہ پشین کے اکثریت علاقوں میں پورے شب و روز میں صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کیسکو نے چوری چھپانے کیلئے بلاجواز اور غیر قانونی لوڈشیڈنگ کے ذریعے تمام عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا۔
جو ایک قابل گرفت عمل ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
پشین میںغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ، صارفین کوشدید مشکلات
Jun 20, 2022