کلی چلتن ، ہزار گنجی کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے:جے یو آئی 

Jun 20, 2022


کوئٹہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء  اسلام کے رہنماؤں نے کہا کہ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کلی خزاں کلی شموزی ہزار گنجی کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے چار سالوں سے مسلسل ترقیاتی منصوبوں میں ان علاقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے کلی چلتن ہزار گنجی کے عوام زندگی کی ہرقسم بنیادی سہولیات سے محروم ہے حلقہ 32 کے منتخب رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی فوری طور پر علاقے کا دورہ اور ترقیاتی منصوبوں میں کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کو شامل کرنے کے لیے اقدامات کریں کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام  کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نایب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نایب چہارم مولانا عبدالرزاق سرپرست اعلی مولانا محمد صادق مولانا مفتی عبدالوہاب مولانا شیخ عبد الاحد حاجی محمد سلیمان جتک قاری شاہ محمد حاجی امیر محمد خان کاکڑ حاجی محمد حسن خان الکوزء ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفار مولانا مفتی عبدالستا ر ناظم چہارم مولانا نصیب اللہ حقانی مولانا کلیم اللہ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید گل آغا ناظم مالیات مولانا عبدالعلی معاون ناظم مالیات مولانا شیر محمد حقانی مولانا عبدالرحیم مولانا مفتی مفتی سلیمان حاجی نصر الدین سالار صلاح الدین عبدالعلی ترین عبدالحمید عرف ملا مجاہد نور محمد سرپرست حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ عبدالہاد ی نے کیا۔

مزیدخبریں