پٹ فیڈر کینال کوپورا حصہ دینے پر اتفاق،سکھر کینال ڈسٹری بیوٹری سسٹم کا بھی معائنہ،بیانات قلمبند

Jun 20, 2022


ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار  )وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر  صوبوں کے مابین آبی تنازعات کو حل کے لئے قائم خصوصی کمیٹی نے  سکھر کینال ڈسٹری بیوٹری سسٹم کا دورہ کیا، اور بلوچستان کو جانے والی کینالز کا فزیکلی جائزہ لیا کمیٹی کی سربراہی  چئیرمین کمیٹی/ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کی جبکہ بلوچستان سے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کی سربراہی میں سیکرٹری آبپاشی اور چیف انجینئرز اور ٹیکنیکل افسروں نے کمیٹی کو بلوچستان کے موقف سے آگاہ کیا کمیٹی کے ہمراہ چئیرمین ارسا سید زاہد عباس و ممبران ارسا ایم این اے نوابزادہ خالد خان مگسی سندھ آبپاشی سیکرٹری و اعلی حکام بھی تھے،  وزیر اعظم سپیشل کمیٹی نے تمام صوبوں کے موقف پر مبنی بیانات بھی قلم بند کیے ، دورے کے بعد صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان  حاجی محمد خان لہڑی نے بتایا کہ کمیٹی کے سامنے تمام حقائق مدلل طور پر رکھے ہیں جس سے چئیرمین و ممبران  ارسا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تین روز کے اندر بلوچستان کی نہروں میں پانی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنا شروع ہو جائیگی پٹ فیڈر کینال کا پورا حصہ آب دینے پر اتفاق کیا گیا ہے  جبکہ کھیرتھر کینال میں بھی پانی کی صورتحال بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔  حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے وزیر اعظم شہباز شریف  ، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اس ضمن میں بھر پور کردار ادا کیا  جس کی وجہ سے ملک بھر کے دریاؤں میں  پانی کی سنگین صورتحال کے باوجود پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینال میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی گئی  ان  اقدامات کی بدولت بلوچستان کے کینال سسٹم میں قلت آب کا خاتمہ ہوجائیگا دریں اثنا ء  بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر پٹ فیڈر کینال بیرون میں پانی چوروں کے خلاف منصفانہ آپریشن کرنے والے ایکس ای این محمد ابراہیم مینگل کردیا گیا ہے جبکہ سیکریڑی ایری گیشن نے سب انجنیئرز کو ایس ڈی اوز چارج عارضی بنیادوں پر دے رکھے ہیں غیر تجربہ کاری کی وجہ سے بلوچستان کا نہری نظام ابتری کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں