کوئٹہ(بیورروپورٹ ) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا عمران ترین ، حاجی نصرالدین کاکڑ ، ولی افغان ، خان کاکڑ ، حاجی ظہور کاکڑ ، محمد جان آغا درویش ، حسن خلجی ، طاہر جدون ، منظور ترین ، شفیع آغا ، ،حاجی بشیر بنگلزئی ، میر زبیر لہڑی ، حاجی عمر بنگلزئی ، فیض محمد داوی ، شاہ محمد میاخیل ، غنی آغا بسم اللہ ترین اور دیگر عہدیداران نے حکومت کی جانب سے رات دس بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ موجود حالات اور مہنگائی میں تاجر بجلی کے بل جمع کرنے کی بھی حیثیت کھو بیٹھے ہیں اور اس ٹائمنگ سے پہلے بھی اگر مارکٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے تو بھی تاجر نہیں کرائینگے مگر اس کے برعکس اگر کرونا لاک جیسے حالات یا رویہ انتظامیہ کیجانب سے دھرایا گیا تو ایک بار پھر تاجر اور انتظامیہ ایک دوسرے پر اعتماد کھو بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تاجروں کا سال بھر میں دو عیدوں کا سیزن ہوتا ہے ،امید ہے کہ انتظامیہ اس حوالے سے بھرپور تعاون کرے گی ۔