شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع شیخوپورہ سینئر رہنما میاں نصر اللہ نے سی ای او ایجوکیشن میاں شفقت حبیب کی طرف سے ڈینگی ایکٹی ویٹیز کرنیوالے اساتذہ کنوینس الائونس جاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کرام ا ب چھٹیوںمیں ڈینگی ایکٹویٹی کرنے پر ان کو کنوینس الائونس ملے گا کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں اس طرح کے اقدام سے اساتذہ کرام کو بہت اچھا ریلیف ملا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداروں رانا جہانگیر چودھری ،مصطفی ورک،اقبال بریار ،رانا معظم علی،یاسر عرفات ،صابر چیمہ ،ظفر جمال ،ریاض محمود،سید کاشف بخاری ،شجاعت علی بھٹی ،قربان علی ،محمداکبر ساہی ،دائو وٹو، ذشان مبشر ،قربان علی ،ابرار خان ،محمد رفیق انجم،ذکاء اللہ ،بشیر احمد ،محمدندیم ،محمد سلیم،نصراللہ چوہان ،عارف گجر،امجد علی ،خادم حسین بھٹی ،میاں ارشد علی ،مبشر شاہ ،ندیم انور ،مشہود نوازکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔