پی ٹی آئی نے دور اقتدارمیں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا:ممتاز محمود مون 

Jun 20, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں معیشت کا بیڑہ غرق کیا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا اور اب یہ جماعت ملک میں سیاسی انتشار اور انارکی کو بڑھاوا دینے کی خاطر مسلسل سازشیں کررہی ہے ، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست عمران خان اور انکے حواریوں کے عوامی مقبولیت کے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دے گی، عوام انہیں مسترد کرکے ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی کی آئندہ سیاسی منظرنامے میں کوئی جگہ نہیں، اپنے ایک بیان میںرانا ممتاز محمود مون خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں فتح کا سورج پیپلز پارٹی کے آنگن میں طلوع ہوگا اور عوام کی پذیرائی سے ملک بھر میں پارٹی امیدوار کلین سویپ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر نوجوانوں سے ہمدردیاں سمیٹنے والے اب عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں اور اُن کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے پیپلز پارٹی ملک کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے پیپلز پارٹی دعوئوں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ 

مزیدخبریں