گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں محکمہ سوئی گیس نے نئے کنکشن کا اجرا نہ کیا ، شہریوں کی 2018کی درخواستوں پر میٹر نہ لگ سکے،گیس کے نئے میٹر لگنا صارفین کیلئے خواب بن گیا تفصیلات کے مطابق ضلع میں محکمہ سوئی گیس شہروں کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے نئے کنکشن تاحال بند ہیں چار سالوں سے صارفین کی جانب سے محکمہ کو دی جانیوالی درخواستوں پر تاحال میٹر نہ لگ سکے جس کے باعث مہنگائی کے اس دور میں شہری ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں سلنڈروں کے باعث متعدد مقامات پر حادثات بھی رونماء ہوئے ہیں مگر سوئی گیس انتظامیہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگی زرائع سے معلو م ہوا ہے کہ محکمہ کے ملازمین رشوت لیکر صارفین کو سنہری خواب دکھاتے ہیں مگر ان کے خوابوں کی تعبیر نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے شہری سوئی گیس دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں شہریوں نے حکومت، سیکرٹری توانائی سے اس سلسلہ میں نوٹس لینے اور میرٹ پر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔
گوجرانوالہ:گیس کے نئے میٹر لگنا صارفین کیلئے خواب بن کر رہ گیا
Jun 20, 2022