گنداواہ(نامہ نگار) دریائے مولہ سے پانی کے رخ میں تبدیلی اور زمینی کٹاؤ کی وجہ سے علاقہ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا دوسری جانب سے زراعت کو بھی نقصان ہوا ہے کیونکہ کانڈوری کے مقام پنج منہ تقسیم گاہ گنداواہ سیڈ فارم پنجک راہوجہ نوشہرہ درگاہ فتح پور کے تمام چینلز میں پانی کی ترسیل بند ہوگئی ہے جو پانی ا بھی رہا تھا اسے راستہ میں رکاوٹ ڈال کر بند کیا گیا جبکہ دریائے مولہ مین نالہ و تمام واٹر چینلز کی دیکھ بھال و نگرانی کا کام محکہ ایریگیشن کے پاس ہے دریائے مولہ کا پانی نولنگھ سنٹھ کھلن کے مقام پر زیر زمین گم ہورہا ہے اور دریا کی دونوں سیلابی ندیا گنداواہ اور ہتھیاری زمینی کٹاؤ کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب ہورہی ہیں جس سے مین نالے کو شدید خطرہ ہے زمینی کٹاؤ سے پانی کی سطح بھی نیچے جا رہی ہے اور پانی تقسیم گاہ سے بھی رخ تبدیل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقہ کی عوام قلت آب کے مسئلہ سے دوچار اور سخت پریشان ہیں عوامی حلقوں زمینداروں اور کسانوں نے اعلی حکام سے دریائے مولہ کے آب سیاہ کی بحالی کی اپیل کی ۔
iدریا کا رخ تبدیل، قلت آب سنگین صورتحال اختیار کرگئی
Jun 20, 2022