کوئٹہ(بیورورپورٹ) جمعیت طلبہ اسلام بلوچستان کے عہدیداروں نے زراعت کے شعبے میں روزگار کے مواقع کی فراہمی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ زراعت میں (گریڈ 17) کی 500نئی اسامیوں کااجراء کیا جائے۔دیگر صوبوں سیآئے ہوئے لیکچرار کو بلوچستان کی زرعی تعلیمی اداروں سے برطرف کیا جائے فیلڈ اسسٹنٹ کی اسامیوں کو NTSیا BPSCکے حوالے کیا جائے پیسی سائیڈ اور فرٹیلائزر کمپنیوں سے نان ٹیکنیکل اسٹاف کو ہٹاکر صرف اور صرف زرعی گریجویٹس کو بھرتی کیا جائے سندھ اور پنجاب کی طرح بلوچستان کے زرعی بے روزگار گریجویٹس کو 15،15ایکڑ زرعی اراضی ذریعہ معاش کیلئے الاٹ کیا جائے ۔ بلوچستان کے سارے زرعی پروجیکٹس اور 10بلین ٹری پلانٹیشن پروجیکٹ میں صرف اور صرف زرعی گریجویٹس کو بھرتی کیا جائے۔
Iiزراعت میں روزگار کے مواقع پیداکرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں:جمعیت طلبہ اسلام بلوچستان
Jun 20, 2022