سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کا حال اناڑیوں کے ہاتھوں سونپ کر عوام سے جمہوریت کا انتقام لیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا کہ ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے. مہنگائی کے خلاف باشن دینے والے آج ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل لکھتے ہیں کہ ملک کا حال اناڑیوں کے ہاتھوں سونپ کر عوام سے جمہوریت کا انتقام لیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رینٹل اتحادی اپنی الگ دکان لگائے بیٹھے ہیں. عوام ان کے خلاف انقلاب کے لیے تیارہوچکی ہے۔