این ڈی ایم اے کی متعلقہ محکموں کو مون سون بارشوں کے سلسلے کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت

Jun 20, 2022 | 21:49

ویب ڈیسک

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پری مون سون بارشوں کے حالیہ سلسلے کے دوران کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ آج(پیر) سے شروع ہورہاہے جوبدھ تک جاری رہے گا۔شدیدبارشوں کے باعث خیبرپختونخوا گلیات کشمیر اور گلگت بلتستان میں مٹی کے تودے گرنے اور ندی نالوں،دریائوں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی مشینری سمیت تمام سازوسامان اور عملے کی تعیناتی یقینی بنائیں تاکہ راستوں کی بندش اور سیلابی پانی کو نکالنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔

مزیدخبریں