بجٹ میں ایل سیز اور امپورٹ مسائل کے حل کی کوئی پالیسی نہیں‘چودھری امانت

Jun 20, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ایل سیز اور امپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے کوئی پالیسی وضع نہیں کی ،ایک تخمینے کے مطابق اب بھی پورٹس پر 4ارب ڈالرز کے کنٹینرز رکے ہوئے ہیں۔ اپنے دفتر میں امپورٹرز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل سیز کے مسائل کی وجہ سے صنعتوں کی کئی شفٹیں بند ہو چکی ہیں ، خام مال میسر نہ آنے سے برآمدات بھی  متاثر ہورہی ہیں۔

مزیدخبریں