پاکستان چین کی ٹیکنالوجی سے ڈیری سیکٹر میں ترقی کرسکتاہے:معظم گھرکی

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر معظم گھرکی نے کہا کہ ڈیری انڈسٹری اور چین میں اعلیٰ معیار کی ڈیری مصنوعات کے متعدد مطالبات پر چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پاکستان کے گھریلو ڈیری سیکٹر کیلئے عصری ترقی کا راستہ فراہم کرے گا۔ پاکستان دنیا کے پانچ بڑے دودھ پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔ چینی ٹیکنالوجیز کم قیمت پر ہیں اور اگر ہم چین کی جانب سے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کو اپنا لیں تو پاکستان اس صنعت میں ترقی کر سکتا ہے۔پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فانگ یولونگ نے کہا کہ ہم پاکستانی ڈیری انڈسٹری کے بارے میں مزید دریافت کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن