ہزارہ کوئٹہ ایف سی نے مینز نیشنل فٹسال کپ فیز II جیت لیا

Jun 20, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ میں جاری فٹسال نیشنل کپ فیز II اختتام پذیر ہوگیا۔ ہزارہ کوئٹہ ایف سی نے مینز فائنل میں گریٹ ہزارہ ایف سی کو 2-1 سے شکست دے کر قومی فٹسال کپ فیز-II جیت لیاجبکہ تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں بلوچستان ایجوکیشن بورڈ نے بوئٹمز ایف سی کو 5-1 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز کا فائنل ہزارہ کوئٹہ اکیڈمی نے جیت لیا جس نے ہزارہ کلب کو 3-0 سے مات دی۔ تیسری پوزیشن بلوچستان ویمن اکیڈمی نے حاصل کی جس نے ہزارہ یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دی۔

مزیدخبریں