سیکرٹری دفاع کا دورہ ایران :میری ٹائم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان نے دفاعی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایرانی نائب وزیر دفاع نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیکرٹری دفاع نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر استوار ہوتے رہیں گے۔دورے کے دوران پی ایم ایس اے اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان میری ٹائم تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پی ایم ایس اے اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا۔دونوں فریقین کا مقصد مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں بشمول سیکورٹی، مشترکہ انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور علاقائی اقتصادی روابط کو یقینی بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...