قطر‘ امارات کے سفارتی تعلقات مکمل بحال ہو گئے

Jun 20, 2023

ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) قطر اور یو اے ای کے سفارتی تعلقات مکمل بحال ہو گئے۔ دونوں ممالک کے سفارتخانے دوبارہ کھل گئے۔ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی بحالی خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں معاہدے کے تحت ہوئی۔ سعودیہ‘ یو اے ای‘ بحرین اور مصر نے 2017ء میں قطر پر دہشتگردی کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان ممالک نے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں