نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے بلند شہر میں ایک ہندوتوا گینگ نے ایک مسلمان مزدور کو درخت سے باندھ کر اس کا سر منڈوادیا اور اسے ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کردیاجبکہ پولیس نے حملہ آوروں کا ساتھ دیتے ہوئے مسلمان شخص کو ہی جیل بھیج دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مسلمان مزدور ساحل کے والد شکیل نے کہا کہ واقعے کے بعد ان کے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیاہے۔ شکیل نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس ساحل کو ملزموں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے کہہ رہی ہے اور اسے دھمکیاں دے رہی ہے۔اس واقعے کی ایک ویڈیو، جسے کیس کے تین ملزمان میں سے ایک نے بنایا، وائرل ہو گئی ہے۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ویڈیو شیئر کی ہے۔اویسی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پولیس کی ہمدردیاں دیکھیں! ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مظلوم ساحل کوہی جیل بھیج دیا۔ ہم کہاں جائیں ناانصافی کے خلاف اپنی التجا لے کر؟دریں اثناء پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سریندر ناتھ تیواری نے کہا کہ ویر گائوں میں بنائی گئی۔