مکہ مکرمہ (ممتازاحمدبڈانی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود سعودی عرب پہنچ گئے۔جدہ ایئرپورٹ پر تعینات مذہبی امور اور حج مشن کے عملہ نے انکا استقبال کیا ۔وہ جدہ میں عالمی حج کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ وہ حج آپریشن کی نگرانی کیلئے آئے ہیں۔عازمین سعودی قوانین کی پاسداری کریں۔تمام پاکستانی سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عازمین حج کی شکایات کیلئے پورٹل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود عمرہ ادائیگی کے بعد حج آپریشن کا جائزہ لیں گے۔وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔