راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ روات کے علاقہ میں آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحٰق کو ان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے والا مرکزی ملزم پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہو گیاروات پولیس کے مطابق رات گئے پولیس پارٹی مشکوک افراد کو دیکھ کررکی تو پانچ ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل بحریہ ٹاؤن میں واردات کے دوران فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے معزز جج سردار امجد اسحق کوقتل کر دیا تھااہم مقدمہ کی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو نور آغا نے ہی واردات کے دوران فائرنگ کر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو قتل کیا تھااہم مقدمہ کی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو نور آغا نے ہی واردات کے دوران فائرنگ کر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو قتل کیا تھاہلاک ڈاکو نور آغا کو ہسپتال میں مقتول جج کے بیٹے نے بھی شناخت کر لیا ہے واقعہ میں ہلاک ڈاکو کا ایک ساتھی فرہاد قبل ازیں زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جو 10 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھاخطرناک گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں گینگ کے دیگر ارکان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض سر انجام دینے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ آور ہونے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
جج کے گھر ڈکیتی ‘قتل کامرکزی ملزم پولیس پر فائرنگ کے دوران ہلاک
Jun 20, 2023