اسلام آباد(نا مہ نگار)رواں سال ایک لاکھ 72 ہزار 710 پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 30 لاکھ سے زائد کلمہ گو فریضہ حج ادا کریں گے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون کو ادا کیا جائیگا جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین کیلئے مناسک حج کی خوش اسلوبی سے ادائیگی کیلئے منی، مزدلفہ اور عرفات میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔