کراچی ( کامرس رپورٹر ) پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر7پیسے بڑھ گیا جس سے ڈالر کی قدر287.19روپے سے بڑھ کر 287.26روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1روپے کی کمی سے 297روپے سے گھٹ کر296روپے کا ہوگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قدر320روپے سے کم ہو کر 318روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر376روپیکی سطح پر مستحکم رہی۔ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیر کو ایک تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 2لاکھ20ہزار700روپے کا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز دس گرام سونے کی قیمت میں858روپیکی کمی ہوئی جس سے دس گرام سونا1لاکھ89ہزار214روپے پر جا پہنچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1951ڈالر کا ہو گیا۔