قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ الہ آباد کی حدود گاؤں ججل نہر میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو عملے نے دو بچوں کو زندہ جبکہ تین کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں۔ تھانہ الہ آباد کی حدود گاؤں ججل نہر میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ سرچ آپریشن کے بعد دو بچوں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو بچیاں اور ایک بچے کی نعشیں نکالیں گئیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں 06سالہ مبین، 06سالہ خیات عمر اور 07سالہ محبت علی شامل ہیں جن کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔