معیشت کا حجم 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے،احسن اقبال

Jun 20, 2023

اسلام آباد  (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی معیشت کا حجم 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس سے ملک دنیا کی بڑی معیشت بن جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو’ماسٹر کارڈ فنڈڈ کیئر اگنائٹ پراجیکٹ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا ملک کی معیشت 2035 تک دنیا کی ایک بڑی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی ، موجودہ ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر ہیں جو کہ اس کی صلاحیت سے بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے جس کے لیے اقتصادی کونسل تشکیل دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں