پی ڈی ایم کی ہر جماعت اپنے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ،حافظ حمد

اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم/چودھری شاھد اجمل )ـپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سی پیک بند ہوگیا پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو کام دوبارہ شروع ہوا عمران خان الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ تھا اس نے پاکستان میں سیاست کو غیر سنجیدہ اورگالی بنادیا ہے عوام کو آج سیاست سے نفرت ہوگئی ہے عمران پاکستان کا ہٹلر ہے سائفر کے زریعے امریکی سازش کی قومی سلامتی کمیٹی اور سیکرٹری خارجہ نے تردید کی عمران خان امریکہ کوراضی کرنے کیلئے لابسٹ فرم کو پیسے دے رہا ہے 9مئی واقعات پر بھارت کہتا ہے جو کام ہم نہ کرسکے وہ عمران خان نے کردیا ہے  (پی ڈی ایم)نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا پی ڈی ایم کی ہر جماعت آئندہ الیکشن میں اپنے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے گی ہوسکتا ہے بعض مقامات پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ کے دورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن