لاہور (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان نے نعمان لنگڑیال اور عون چودھری کو کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کر دی۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا پی ڈی ایم حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ نعمان لنگڑیال اور عون چودھری ذاتی حیثیت میں کابینہ ممبر تھے۔
عبدالعلیم خان
نعمان لنگڑیال‘ عون چودھری کابینہ سے مستعفی ہو جائیں: علیم خان
Jun 20, 2023