والد کا ذکر کرتے ہوئے  سعید غنی آبدیدہ ہوگئے


 کراچی ( آئی این پی )سعید غنی اپنے والد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،کہا کہ میں ہمیشہ اس بات کومس کرتا ہوں کہ میں اپنے والد کی خدمت نہیں کرسکا۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں سعید غنی نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اس بات کا غم رہے گا کہ میں نے اپنے والد کی کبھی خدمت نہیں کی۔ پروگرام میں دوران گفتگو وہ اپنے والد کے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ اینکر نے ان سے پوچھا کہ اگر آپ کے والد اس وقت حیات ہوتے توآپ اپنے والد سے کیا کہتے؟ ۔ سعید غنی نے جذباتی ہوگئے کہا کہ شاید مجھے دیکھ کر وہ خوش ہوتے۔ والد سے متعلق وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے، انہوں نے روتے ہوئے کہا میں اپنے والد کو بہت مس کرتا ہوں۔ وہ میرے بہت قریب تھے۔ جب وہ حیات تھے تو میں کبھی کبھی یہ سوچتا تھا کہ اگران کو کبھی کچھ ہوگیا تومیں جیوں گا کیسے ؟ مگر اب جیئے بھی ہیں اورچل بھی رہے ہیں۔ لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ میں گھر پر ان کو زندہ چھوڑ کر گیا اور جب واپس آیا تو وہ حیات نہ تھے۔
سعید غنی

ای پیپر دی نیشن