بطور چیف جسٹس فیصلوں کا نظام شفاف بنانے کی کوشش کروں گا‘ جسٹس فائز کا خط وائرل


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایک اور خط منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات کے فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کا تذکرہ کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سابق صدر ملتان بار کونسل ریاض الحسن گیلانی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کروں گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے، شفاف بنانے کی کوشش کروں گا، بار کے تعاون سے عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کروں گا۔ خیال رہے کہ ریاض الحسن گیلانی نے عدالتی تعطیلات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا تھا۔
خط

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...