انسداد دہشتگردی عدالت سے عمران کی 5 مقدمات میں ضمانت کنفرم ،3 میں توسیع 


اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کی وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں دہشتگردی دفعات کے تحت درج 5 مقدمات میں ضمانت کنفرم کرتے ہوئے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی توسیع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج 5 مقدمات میں ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سناتے ہوئے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی توسیع کردی اور سماعت 4 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاو¿نڈ سکینڈل میں عمران کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکیل خواجہ حارث کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔
ضمانت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...