بیجینگ +واشنگٹن(شہنوا +نیٹ نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر شی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تناوکے خاتمے کے لیے تعلقات کی بحالی اور استحکام پر اتفاق کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی صدر شی سے اہم ملاقات کی۔ یہ چینی صدر سے کسی بھی امریکی اعلیٰ عہدیدار سے 2018 کے بعد پہلی براہ راست ملاقات ہے۔ملاقات کے دوران چین اور امریکہ نے اس بات پر زور دیا گیا تنازعات میں پڑنے کے بجائے دونوں ممالک تعلقات میں استحکام لانے کے لیے مل کر کام کریں۔اس موقع پر چینی صدر شی نے کہا کچھ معاملات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور کچھ پر معاہدے پر بھی پہنچ گئے ہیں۔ یہ بہت اچھا ہے۔جواب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا اداراک رکھتے ہیں۔ امریکا بھی ایسا کرنے کے لیے پ±رعزم ہے۔امریکی وزیر خارجہ کے دورہ چین کے دوران کوئی بڑی پیشرفت تو نہیں ہوئی لیکن توقع ہے آنے والے ہفتوں میں مزید سینئر امریکی حکام چین کا دورہ کریں گے۔
چین ، امریکہ کا تنازعہ کے خاتمہ ، تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق
Jun 20, 2023