ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت اجلاس‘ موےشی منڈیوں کے انتظامات کا جائزہ 

Jun 20, 2023

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کےلئے آنےوالے شہریوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور کھلی جگہوں پر مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جس میں پارکنگ‘بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور پینے کیلئے ٹھنڈے پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ، لائیو سٹاک کیمپ اور میونسپل کارپوریشن کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں