طاقتور کو کمزور کے حقوق پامال کرنے سے روکنا ہوگا:چوہدری اعجاز

Jun 20, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اعجاز گرداورنے کہا ہے کہ پاکستان میں مخصوص طبقات انسانیت اور اخلاقیات کوروندرہے ہیں، طاقتور کو کمزور کے حقوق پامال کرنے سے روکنا ہوگا،اس کیلئے قانون کی رٹ بحال اورفعال کرناہوگی،مہذب معاشروں میں کوئی آئین وقانون سے ماورا نہیں ہوتا،جہاں قانون نافذکرنیوالے قانون شکنی کاارتکاب کریں وہاں ان کامحاسبہ بھی ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں