شرقپورشریف (نامہ نگار) تحصیل شرقپور میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر ن لیگ کے رہنما سابق چیئرمین میاں عمران اشرف یعقومیہ حکیم سیلم اللہ رانا بابر منظور جنرل سیکرٹری ملک ندیم محمود چوہان چوہدری فیصل گھگ طفیل سیفی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام کی سہولیات کے لیے تحصیل کی سطح پر پاسپورٹ کا اجرا کیا گیا ہے عوامی فلاح و بہبود اور بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے ان کا کہنا تھا کہ شرقپور میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے عوام کو انکی دہلیز پر سہولت مہیا کی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے کے لیے معاشی ٹیم دن رات کام کررہی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی خواہش ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا کبھی سہارا نہ لینا پڑے۔ رانا تنویر حسین ڈائریکٹر پاسپورٹ ملک نسیم حسین انچارج شرقپور عباس احمد نے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین علامہ محمد نصرت نوشاہی میاں عمران اشرف یعقومیہ حکیم سیلم اللہ حافظ صہیب کے ہمراہ دربار حضرت بابا ہرنی شاہ سرکار رح بھی گئے مزار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔