استحکام پاکستان کیلئے مثالی اتحاد ویکجہتی ضروری ہے: طارق محمود گجر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 140 چوہدری طارق محمود گجر نے کہا ہے کہ قیام پاکستا ن کی طرح استحکام پاکستان کیلئے بھی ہمارے درمیان مثالی اتحاد ویکجہتی ازحد ضروری ہے ہماری ریاست صوبائیت ،منافرت اور تعصبات کی متحمل نہیں ہو سکتی معاشرے میں بدترین طبقاتی تقسیم درحقیقت طبقاتی تعلیم کاشاخسانہ ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ کسی بھی ریاست کے عوام متحد ہوئے بغیر تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن نہیں ہوسکتے، انہوںنے کہا کہ انگلش پر ضرورت سے زےادہ انحصار کرنے کی بجائے قرآن مجےد کو سمجھنے کےلئے عربی اور اردو کو فروغ دےا جائے عام آدمی کےلئے اعلیٰ تعلےم کے راستے بند کر دئیے گئے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...