حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) اےپکا کے زےر اہتمام سرکاری ملازمےن اور کلرکوں نے پےنشن اور لےو انکےشمنٹ مےں کٹوتی کئے جانے کےخلاف احتجاجی رےلی نکالی اور بعدازاں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے بھوک ھڑتالی کےمپ لگاےا۔ جس کی قےادت ضلعی صدر نصر اﷲہنجرا، امجد فرےدی ، عبدالمجےد گجر، محمد امےن ودےگر نے کی۔اس موقع پر اےپکا کے راہنماﺅں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمےن کی پےنشن اور لےو اےنکےشمنت مےں کٹوتی کرکے انکا معاشی قتل کےا ہے جسے وہ کسی بھی صورت قبول نہےں کرےں گے۔ اگر حکومت نے ےہ نوٹےفکےشن واپس نہ لےا تو پھر وزےر اعلی ہاﺅس کا بھی گھےراﺅ کےا جائے گا۔