حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملک مشتاق الٰہی بِنگی نے36 عدالتی ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ سپرنٹنڈنٹ مرزا بشیر حسین جرال کے مطابق ان تبدیل ہونے والے ملازمین میں سٹینو گرافر ،کورٹ ریڈر ،کمپیوٹر اپریٹر ، اہلمد اور کلاس فور کے ملازمین شامل ہیں۔پنڈی بھٹیاںسے حافظ آباد تبدیل ہونے والے سٹینو گرافر ز میں شعیب یوسف ،ذوالفقار ملک ،وقار عباس ،عثمان نذر،بلال عارف ،کاظم علی عابد ،وقار علی شامل ہیں۔ حافظ آباد سے پنڈی بھٹیاں تبدیل ہونے والے سٹینو گرافرز میں محمد امین ،کاشف اعجاز،رانا محمد بلال ، محمد عزیر،،قیصر عباس، کامران خاں ، وقاص انور ،محمد آصف افضل ،محمد رضوان حسن شامل ہیں ۔