قربانی اللہ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے: نگہت ہاشمی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) حج کا سفر نور و قربانی اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہیں، تمام مسلمان ذوالحجہ کے بابرکت ایام میں اللہ تعالی کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے عبادات کا خصوصی اہتمام کریں، عشرہ ذوالحجہ میں ہر مسلمان مرد ہو یا عورت اپنے گناہوں سے توبہ کر کے قرب الہی حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ا لنور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن کی سربراہ معروف مذہبی سکالر، عالمہ استاد نگہت ہاشمی نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہال میں فضیلت حج سیمینارسے خطاب کرتے کیا۔ سیمینار میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن