بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن میں تیزی 


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن میں تیزی لائی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے قتل کی واردات کے بعد کویت فرار ہونے والے اشتہاری یاسر عمران کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ اشتہاری کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی۔قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک اشتہاری یاسر عمران 2 سال سے پنجاب پولیس گجرات کو مطلوب تھا۔گجرات پولیس نے ایک ماہ قبل ملزم یاسر عمران کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ملزم کو انٹرپول کی مدد سے پاکستان لایا گیا اور گرفتار کرکے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی، ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاو¿ن کو جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ خطرناک اشتہاری مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن