کابل (نوائے وقت رپورٹ)وزیر دیہی تعمیر نو و ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ نے گزشتہ روز ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارل سکاو¿، افغانستان میں عالمی ادارہ خوراک کے سربراہ اور وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے وزارت دیہی تعمیر نو اور ترقی کے سربراہ کو ڈبلیو ایف پی کی سرگرمیوں اور کام کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ان کے ساتھ اپنے موجودہ مسائل سے شئیر کیے۔ملاقات ملا محمد یونس نے کہا کہ افغانوں کی انسانی امداد کے شعبے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کے پاس ملکی اور غیر ملکی اداروں اور تنظیموں کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کا ایک منظم سسٹم ہے۔ انہوں نے مذکورہ طریقہ کار کے مطابق ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
افغان وزیر