لاہور (نیوز رپورٹر) یونان میں کشتی حادثہ میں 310 پاکستانیوں کی انسانی سمگلرز کے ہاتھوں تارکین وطن کی المناک اموات پر آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یوننیز کے زیراہتمام ”یوم سوگ“ منایاگیا۔ محنت کشوں نے وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ان انسانی سمگلروں کی انسان دشمن غیرقانونی سرگرمیوں کے جرم پر ان کو مثالی سزا دلوائیں اور متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو فوری مناسب امداد دلوائیں۔ اس موقع پر خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایسے انسان دشمن مافیا کا جلد از جلد محاسبہ کریں۔ نیز یہ کہ ملک میں غربت اور عام بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملازمت کے حصول کیلئے انسانی سمگلروںکے ہاتھوں شکار ہوتے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کیلئے بلاتفریق مفت تعلیم اور باعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنائے۔
یونان کشتی حادثہ، آل پاکستان ٹریڈ یوننیز کے زیراہتمام ”یوم سوگ“ منایاگیا
Jun 20, 2023