قومی اسمبلی ، ارکان کی کارروائی میںعدم دلچسپی ، گپیں ہانکتے رہے 

Jun 20, 2023

چوہدری شاہد اجمل

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گیارہ روز کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ پر بحث اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وائس چانسلرز کے حوالے سے اپنے بیان پر ایک بار پھر معافی مانگ لی۔ اجلاس کے دوران ارکان کی کارروائی میں عدم دلچسپی نظر آئی اور وہ آپس میں گپیں لگاتے رہے۔ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، خواجہ آصف کی تقریر کے دوران وفاقی وزیر ساجد حسین طوری ارکان سے اونچی آواز میں بات چیت کر رہے تھے، جس پر خواجہ آصف نے تقریر روک کر ان کی طرف دیکھا اور کہا کہ مہربانی کریں جس پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی کہا کہ ”آرڈر ان دی ہاﺅس“، ساجد طوری اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور خواجہ آصف نے اپنی بات مکمل کی۔ رکن اسمبلی محسن داوڑ کی طرف سے شمالی وزیرستان سے رکن اسمبلی علی وزیر کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا گیا، چئیرمین سینٹ کو ایوان بالا میں اپنی مراعات میں اضافے کے بل پر وضاحت کرنا پڑی۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) میں بجٹ 24-2023ءکی سفارشات منظور کر لی گئیں۔ سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی بجٹ سفارشات کو منظور کر لیا۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سفارشات پیش کیں۔ سینٹ سفارشات میں کہا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے فنڈ مختص کیا جائے اور صحت کے شعبے کےلیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

مزیدخبریں