لاہور(خبرنگار)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ اس وقت جو سیاسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے یہ بتانا کہ ملک میں انتخابات کب ہو ں گے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ کرتا دھرتا مخمسہ میں ہیں کہ اس مرتبہ اقتدار کس کو دینا ہے وہ گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ جہانگیر وینس نے کہا کہ یہ فیصلہ تو ہو چکا ہے کہ اس مرتبہ اقتدار کس کس کو نہیں دینا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بعض رہنماﺅں کے بیانات نئے رخ کا شاخسانہ ظاہر کر رہے ہیں جب واضح ہو گا تو پتہ چل جائے گا یہ کام چند ہفتوں کا متقاضی ہے جب یہ حکمت عملی طے ہو جائے گی پھر وہ الیکشن کا انعقاد کا اعلان بھی کر دیں گے۔ جہانگیر وینس نے کہا کہ محسوس ہورہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو ضائع نہیں کریں گے بلکہ اس کی اصلاح کر کے زرداری اور شریف خاندان دکی طرح اسے اپنا سہولت کار بنالیں گے اس کے علاوہ کوئی اقتدار کا لالچی اسٹیبلشمنٹ کے ہتھے نہیں چڑھے گا انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اقتدار دینے ولوں کی حمایت کے لیے قائم کی گئی ہے۔
انتخابات جب بھی ہوں‘ اقتدار کسے ملے گا فیصلہ ہوچکا:جہانگیر اشرف وینس
Jun 20, 2023