لاہور ( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں غربیوں اورمزدوروں کیلئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں۔ دونوں بجٹس میں شرافیہ کومزید مراعات دی اور عوام پر ٹیکسوں کی بھر مار کی گئی ہے۔ اس وقت پاکستان میں اشیا خورونوش، ادویات، پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں خطے کے سبھی ممالک سے زیادہ ہیں، ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے، وزیرخزانہ کے ڈالر کو کنٹرول کرنے کے وعدے مکمل جھوٹ ثابت ہوئے۔ حکمرانوں کی ان ہی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی نوجوان غیر قانونی طریقے سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ غربت، مہنگائی او ربےروزگاری ایسے خطرناک کاموں اور مختلف جرائم کی طرف آمادہ کرتی ہے۔ یونان میں پیش آنے والے انسانی الیمہ کے ذمہ دار سابقہ اور موجودہ حکمران ہیں۔ انسانوں کی سمگلروں کو کھلی آزادی ہمارے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔