سانحہ نو مئی میں ملوث گرفتار شرپسند کے اہلیخانہ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد احتجاج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔شرپسند سہراب کے چچا نے بھتیجے کی شرپسندی کا اعتراف کیا اور یومِ سیاہ کے المناک واقعات کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور نظریہ سے اپنے بچوں کو دور رکھیں۔ یہ ایک پراپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف ایک پراپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں۔